فوٹو بشکریہ فیس بک

انٹونیو گویتریس نے پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی
28 فروری 2019 (11:51) 2019-02-28

نیویارک: پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی برادری میدان میں آگئی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا تشویش کا اظہار، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گویتریس نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشوش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے ایک بار پھر دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کر دی۔ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت متفق ہوں تو ثالثی کیلئے تیار ہیں۔

پینٹاگون نے پاکستان اور بھارت کو مزید فوجی کاروائی سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ادھر امریکا کے معاون وزیر دفاع نے بھی پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر