Image Source : Twitter

ایمرجنسی نافذ ۔۔۔ نوٹیفکیشن جاری
28 فروری 2019 (00:28) 2019-02-28

لاہو ر:رات گئے پنجاب کے تمام ہسپتالوںمیں ہائی الرٹ کر دیا گیا ،تمام پیرا میڈیکل سٹاف کو ایمرجنسی کے طور پر ہر وقت تیار رہنے کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،جس کے مطابق ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرا میڈیکس اور تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں.

صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں ٹراما اور برننگ ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہئیں، جان بچانے والی ادویات میں کسی قسم کی کمی واقع نہ ہو،یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں اسپیشلسٹس، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس ودیگر اسٹاف کی چھٹیاں تاحکم ثانی بند رہیں گی، تمام ڈاکٹرز تاحکم ثانی 24 گھنٹے آن کال پر دستیاب رہیں گے۔


ای پیپر