دیا مرزا کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات
28 فروری 2018 (23:32)

نئی دہلی : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے ہند کے دورے میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جہاں اہم مقامات کا رخ کیا وہیں انہوں نے ہندوستان کی مشہور شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں بالی وڈ ستارے شامل ہیں۔ جسٹن نے بالی وڈ اداکارہ دیامرزا سے بھی ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق جسٹن اور ان کی اہلیہ سے اداکارہ دیا مرزا کی ملاقات نیو دہلی شہر میں ایک تقریب کے دوران ہوئی۔ اس تقریب میں جہاں دیا مرزا خصوصی مہمان تھیں، وہیں کینیڈین وزیراعظم بھی مدعو تھے۔اداکارہ دیا نے جسٹن ٹریڈو کےساتھ سیلفی بھی سماجی رابطہ اکاونٹ پر شیئر کی ۔ انہوں نےملاقات کو خوشگواروقت قراردیاہے۔


ای پیپر