جو ووٹ کو عزت نہ دے ہم اس کی عزت نہیں کرینگے ،نواز شریف
28 فروری 2018 (23:13)

کوٹ مومن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا مجھے نا اہل قرار دیکر عوام کے ووٹوں کو پھاڑ پھینک دیا گیا ہے ۔دوسری طرف مسلم لیگ کیخلاف سازشیں کرتے ہوئے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے بھی روکا جا رہا ہے ۔2018کے عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کی جا رہی ہے ۔مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالنے والے بھی مانتے ہیں کہ نواز شریف نے نہ کوئی کرپشن کی نہ سرکاری خزانے میں خرد برد کی ۔اب سو چا جا رہا ہے نواز شریف کو سیاست سے ہی آﺅٹ کر دیا جائے ۔عوام وکلا ء،سیاستدانوں نے عدالتوں کے فیصلوں کو مسترد کر دیا ہے ۔

معروف قانون دانوں نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا، نامور وکلا نے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ اقامے پر نواز شریف کو نکالنا جائز نہیں ، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ نواز شریف کے خلاف کمزور فیصلہ آیا ہے، پھر اس فیصلے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔پہلے فیصلے سے ووٹ دینے والے کروڑوں لوگوں کی توہین ہوئی، ججز نے اسی فیصلے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی ہٹادیا، انہیں کروڑوں ووٹوں کی کوئی پرواہ نہیں ، عوام کے ووٹ کی پاکستان کے اندر حرمت ہونے چاہیے یا نہیں ، جو ووٹ کی عزت نہیں کرے گا ہم بھی اس کی عزت نہیں کریں گے، پاکستان کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، یہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے، میں بھی برداشت کررہا ہوں اور عوام بھی تحمل سے کام لیں۔


ای پیپر