اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں استحکام
28 فروری 2018 (22:22) 2018-02-28

کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں استحکام جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں قیمت خرید میں اضافہ اور فروخت میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں ایک پیسے کا اضافہ جبکہ قیمت فروخت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.57روپے سے بڑھ کر110.58روپے اور قیمت فروخت110.69روپے سے گھٹ کر110.68روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا ، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید111.70روپے اور قیمت فروخت112.00روپے پر مستحکم رہی ۔

اعدادوشمار کے مطابق یورو کی قیمت خرید میں 1 روپے اور قیمت فروخت میں 75 پیسے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت قدرمیں75 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید137.00روپے سے گھٹ کر136.00روپے اورقیمت فروخت138.25روپے سے گھٹ کر137.50روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید155.00روپے سے گھٹ کر154.25روپے اورقیمت فروخت156.50روپے سے گھٹ کر155.75روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.60روپے سے بڑھ کر29.70روپے اور قیمت فروخت29.85روپے سے بڑھ کر29.95روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید30.35روپے اور قیمت فروخت30.60روپے پر مستحکم رہی ۔بدھ کو چینی یوآن کی قیمت خرید17.30روپے اور قیمت فروخت18.30روپے پر مستحکم رہی۔


ای پیپر