میٹرک کے طبا ءکیلئے سب سے اہم خبر ،تعلیمی بورڈ نے اعلان کر دیا
28 فروری 2018 (21:41) 2018-02-28

لاہور: تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک (جماعت دہم)سالانہ امتحان 2018ءکا آغاز یکم مارچ سے ہو گا، جس میں دو لاکھ چونتیس ہزار طالب علموں کے لئے آٹھ سو بارہ امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

اس ضمن میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ پوری شفافیت کے ساتھ تمام امور سر انجام دیئے گئے ہیں امتحانی عملے کی تعیناتی کے تمام مراحل میرٹ کے مطابق پوری جان فشانی کے بعد مکمل کئے گئے ہیں اس معاملے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں۔ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی دے گئی ہیں تاکہ ناجائز ذرائع کا استعمال روکا جا سکے۔طالب علموں کی سہولت کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس کے علاوہ دفعہ 144کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔


ای پیپر