برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی ،17افراد ہلاک
28 فروری 2018 (21:20) 2018-02-28

لندن :برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سردی کی حالیہ شدت نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ۔لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ۔


برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سرد موسم اور برف باری نے معمولات زندگی کو تباہ کردیا ہے، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں اسی طرح مواصلات کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث رابطے کا فقدان مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

برطانیہ میں موسم سرما کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شاہراہوں کو برف سے صاف رکھنے کے لیے 15 لاکھ ٹن نمک موجود ہے دوسری جانب پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو 18 سینٹی گریڈ تک گرم رکھیں اور اس دوران ضعیف افراد کے علاوہ دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔


ای پیپر