وینا ملک کا عوام کے دلوں پر اپنا جادو چلانے کا ایک نیا انداز
28 فروری 2018 (21:06)

لاہور :گزشتہ سال وینا ملک کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا جس میں ان کو اذدواجی زندگی میں بہت سے اتارچڑھاﺅ کا سامنا کرنا پڑا ۔لیکن اس سال ایک نئے انداز کیساتھ شوبز سرگرمیوں میں آنے کو ہیں تیار ۔


جی ہاں اس دفعہ وہ کسی اور کیساتھ نہیں بلکہ اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ موسیقی کے نئے تجربات کرنے جا رہی ہیں اس سلسلے میںا نہوں نے باقاعدہ ایک ویڈیو بھی تیار کر لی ہے جس کی لانچنگ تقریب جلد منعقد کی جائے گی ۔سوشل میڈیا سمیت فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنے والی وینا ملک نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہی میری پہنچان کی وجہ بنی ۔جس کے ذریعے دنیا بھر سے چاہنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا لیکن اب جہاں تک میری موسیقی کی اس نئی اننگز کی بات ہے تو کوشش کروں گی اپنی آواز کا جادو بھی لوگوں کے دلوں پر چلا سکوں ۔موسیقی کے اس سفر میں ان کے ساتھ شوہر اسد خٹک بھی شامل ہیں ۔


ای پیپر