پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا

28 فروری 2018 (20:51)

اسلام آباد :گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سفارش کے بعد عوام پر پٹرول بم گر ا دیا گیا ۔پٹرول 3روپے 56پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے62 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 76 روپے46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

مزیدخبریں