کوئٹہ میں خود کش دھماکہ ،ہر طرف افراتفری پھیل گئی
28 فروری 2018 (20:26) 2018-02-28

نوحصار : کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں خوفناک دھماکہ ،ہرطرف افرا تفری پھیل گئی ۔تفصیلات کے مطابق 4سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ۔ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔دھماکے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ۔


تفصیل کے مطابق خود کش حملہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی اور لیویز کے کیمپ پر کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ایف سی کیمپ پر ہونے والے خود کش حملے میں 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، حملہ آور پید ل تھا اور اس کی عمر 10 سے 15 سال کے درمیان تھی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام کو کلئیر کردیا گیا ہے۔


ای پیپر