قبض سے چھٹکارے کا آسان نسخہ

28 فروری 2018 (20:17)

لاہور :صحت ہے تو سب کچھ ہے ۔ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کیلئے متوازن غذا کا استعمال کریں ۔صحت مند رہنے کیلئے مناسب غذا کا ہو نا ضروری ہے ۔دفتری اوقات میں اکثر ہم لوگ باہر کے کھانوں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جو وقتی طور پر تو ٹھیک لگتا ہے لیکن معیاری کھانا نہ ہو تو صحت کی بربادی کی اس سے بڑی وجہ کوئی اور نہیں ہو سکتی ۔غیر معیاری کھانوں کی وجہ سے اکثر ہمارا معدہ خراب ہو جا تا جس کی وجہ سے قبض کا سامنا اکثر ہمیں رہتا ہے ۔


قبض کے مسلسل رہنے سے معدہ اور انتڑیوں میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور اس کے باعث بے شمار امراض جنم لیتے ہیں۔ اس لیے صحت مندر رہنے کیلئے قبض سے چھٹکارا پانا بے حد ضروری ہے۔ قبض کو ام لامراض بھی کہاجاتاہے۔ اس مرض میں مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ قبض کی وجہ دراصل غذامیں فائبرکی کمی ، جسمانی سرگرمیوں کو کم کرنا ، پانی کم پینا ، ادویات کے منفی اثرات یا مختلف قسم کے بازاری کھانے ہیں۔اپنی ڈائٹ کو بدلیں جتنا ہوسکے منرلز اواور وٹامن سے بھرپورغذاکا استعمال کریں۔ پھل اور تازہ سبزیوں کی اپنی خوراک مین لازمی شامل کریں۔ بازاری بندڈبوں والی غذا ﺅں سے پرہیز کرنے کی ہرمکمن کوشش کریں۔ بعض اوقات چائے کا حد سے زیادہ استعمال بھی قبض کا موجب بنتاہے۔ وقت پر کھانا کھائیں۔دائمی قبض سے مروڑ اور پیچش کی بیماری بھی شدت پکڑ جاتی ہے۔ آج کل ہر دسواں آدمی اس مرض میں مبتلا ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کروایا جائے تو کئی بیماریاں اس کے باعث پیدا ہو سکتی ہیں۔ قبض کی صورت میں سانس سے بد بو آنا ، زبان پر سفیدہ ، پیٹ میں درد ، پیٹ کا پھولنا ، بد ہضمی ، سردراوربے چینی وغیرہ پیدا ہوتی ہے۔ دائمی قبض سے نجات کے لیے یہ نسخہ بہت کار آمدہے۔

اس نسخے کو بنانے کیلئے ہمیں چاہیے
بڑی ہڑ : آدھا چائے کاچمچ
چھوٹی ہڑ : آدھاچائے کاچمچ
آملہ : ایک گلاس
دودھ : ایک گلاس
نوٹ:یہ تمام چیزیں پسی ہوئی ہونی چاہیے

تر کیب وطریقہ استعمال
ان تینوں اجزاءکا باریک سفوف بنالیں۔ گرم دودھ میں یہ سفوف اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ دن میں دو بار پی لیں۔ یہ عمل مسلسل چودہ دن تک جاری رکھیں۔ اس کے استعمال سے دائمی قبض سے مکمل نجات مل جائے گی اور اس کے باعث پیٹ کی بیماریاں بھی ختم ہو جائیں گئی۔

خواتین کو اکثر حمل کے دوران بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ اس کا بہترین حل ہے کہ اس بیماری کو ہونے نہ دیاجائے۔ دوئمی قبض خواتین کواس لیے زیادہ ہوتی ہے کہ جسم پر فالتوبڑی ہوئی چربی، دوران حمل کی کمی ، بے جاادویات کا استعمال کرتی ہیں۔ صبح کی سیر کو اپنا معمول بنا لیں۔

نوٹ: نسخہ استعمال کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں ۔

مزیدخبریں