کیا آپ کو معلوم ہے چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری جاتی ہے ؟
28 فروری 2018 (18:55)

لاہور : چپس بیچنے والی کمپنیاں آپ پیکٹ میں ہوا کیوں بھرتی ہیں اس کی دو خاص وجوہا ت ہیں لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ کمپنی تھوڑی چپس کو زیادہ مقدار میں ظاہر کرتی ہے ۔چیپس کو محفوظ بنانے کیلئے ہی کمپنیاں یہ حفاظتی تدابیر استعمال کرتی ہیں تاکہ تازہ چپس ہی عوام تک پہنچے ۔ چپس بیچنے والی کمپنیاں آپ کو ٹھگنے کے لئے پیکٹ میں ہوا نہیں بھرتی بلکہ اس کی دو سائنسی وجوہات ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ چپس میں ہوا بھرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں۔ اس کا مقصد آپ کو ٹھگنے یا زیادہ کا لالچ دے کر کم چپس دینا نہیں ہوتا چپس کے پیکٹ میں زیادہ ہوا بھرنے کے پیچھے دو بنیادی سائنسی وجوہات ہیں، پہلی تویہ کہ ہوا چپس کو ٹوٹنے سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ دوسری یہ ہوا چپس کو تازہ اور خستہ رکھتی ہے۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں پہلی وجہ کی۔ پیکٹ میں موجود اضافی جگہ کو سلیک فل کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ چپس کو ایک سے دوسرے جگہ لے جاتے ہوئے ٹوٹنے سے مدد کرتی ہے. اگر چپس کے پیکٹ مکمل طور بھرے ہوتے تو ٹرانسپورٹیشن کے وقت چپس مکمل طور چور ہو سکتے تھے۔ لیکن ہوا کی وجہ سے پیکٹ گدوں جیسے نرم اور پھول جاتے ہیں، جس وجہ سے چپس ٹوٹتے نہیں۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ پیکٹ میں موجود ہوا دراصل ناٹروجن گیس ہوتی ہے۔ جو چپس کو کافی عرصے تک تازہ اور کرکرا رکھتی ہے، اگر نائٹروجن کی جگہ پیکٹ میں آکسیجن گیس بھری جائے تو چپس بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔


ای پیپر