جد ید ائیر بڈز (ٹونٹیاں)جو آپ کو سنائیں صرف آپ کی من پسند آوازیں
28 فروری 2018 (17:34)

نیویارک:آرام پسند افراد جو کہ نہ صرف ہجوم سے گھبراتے بھی ہو ں اور وہاں بیٹھے لوگوں کی فضول باتوں کو بھی پسند نہ کر تے ہوں کیلئے آگئی ہے زبردست ٹیکنالوجی ۔جی ہاں اب ایسے جدید ائیر بڈز متعارف کروائے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی مرضی سے اپنے من پسند لوگوں کی آواز سن سکیں گے ۔اگر چہ آپ بڑے ہجوم میں ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں ۔

انھیں کانوں میں ٹھونس لیا جائے تو پھر کوئی آواز کان کے اندر داخل نہیں ہوسکتی۔ لیکن ان کا نقصان یہ ہوگا پھر آپ اپنے ساتھی کے ساتھ بات چیت کرنے سے بھی قاصر ہوجائیں گے۔ بعض اوقات ہم لوگوں کے جم غفیر میں چلتے ہوئے کسی کے ساتھ گفتگو کررہے ہوتے ہیں یا پھر سیل فون پر کسی سے کچھ کہہ سن رہے ہوتے ہیں، مگرپرشور ماحول میں بات چیت کرنا محال ہوجاتا ہے۔ ان لمحات میں بڑی کوفت ہوتی ہے اور شور وغل مچاتے انسانوں اور پاں پاں کرتی گاڑیوں پر غصہ بھی آتا ہے۔

یہ جدید ایئربڈز اس کوفت اور پریشانی کا بہترین علاج ہیں۔ عام ایئربڈز یا ہیڈفون پہنتے ہی سماعت تک رسائی حاصل کرنے والی چیخ  پکار کی شدت دھیمی پڑجاتی ہے اور ہم مزے سے اپنے من پسند گیت سن سکتے ہیں۔ یہ ایئربڈز کانوں تک آوازوں کی رسائی میں رکاوٹ پیدا نہیں کرتے بلکہ انھیں ری فائن کرتے اور آپ کو اپنی من پسند آوازیں سننے کے قابل بنادیتے ہیں۔ بس اتنا سمجھ لیں اگر آپ رشور ریستوراں کی کسی میز پر بیٹھے ہوئے ہوں اور شوروغل کی وجہ سے کان پڑی سنائی نہیں دے رہی ہو، مگر آپ چاہتے ہوں کہ برابر والی میز پر بیٹھے ہوئے افراد کی آوازیں واضح طور پر سن سکیں ، تو بس یہ ایئربڈز پہن لیجیے اور پھر آوازوں کو ٹیون کرنا شروع کردیجیے۔

ایسے ہی جیسے کسی زمانے میں ریڈیو پر مختلف اسٹیشن ٹیون کیے جاتے تھے۔ مطلوبہ آواز واضح طور پر سنائی دینے لگے تو ٹیوننگ روک دیجیے اور شوروغل کے درمیان ان لوگوں کی گفتگو مزے سےسنیے۔ اگر آپ اپنے ساتھی سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایئربڈز کو ٹیون کرکے وہاں سیٹ کرلیجیے جہاں صرف آپ اور آپ کے ساتھی کی آواز آپ کے کانوں تک رسائی حاصل کررہی ہوں۔


ای پیپر