نہال ہاشمی کو رہا کر دیا گیا
28 فروری 2018 (16:29) 2018-02-28

راولپنڈی : نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔اہلیہ نہا ل ہاشمی کا کہنا تھا قید نے ہمارے حوصلے مزید بلند کر دئیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قید و بند کی صعوبتیں ہمارے لیے نہیں ہیں ۔ نہال ہاشمی کو ایک ماہ کی قید سنائی گئی تھی ۔اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔

میری بات کوئی منافق نہ سنے اور نہ ہی اسے سننی چاہیے ۔ نہال ہاشمی نے جیل سے باہر آتے ہی نواز شریف کیلئے نعرے لگوا دئیے ۔انہوں نے پارلیمنٹ اور جمہور یت کے حق میں بھی نعرے لگوائے ۔ان کا کہنا تھا میں نے کب کب با با رحمتے کا نام لیا؟ نہال ہاشمی نے کہا سازشیوں سے نہیں ڈرتے ۔

رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہو گیا میرے کیس کی سماعت نہیں ہوئی، یہ میرے ساتھ انصاف ہوا یا مجھے انتقام کا نشانہ بیایا گیا ۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم فروری کو نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ کی قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


ای پیپر