Weather Forecast
28 دسمبر 2020 (17:10) 2020-12-28

لاہور :محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں خون جما دینے والی ٹھنڈ کی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات نے سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی کر دی ، اگلے 24 گھنٹے میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری  ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے ،اس وقت پورے ملک میں سردی کی نئی لہر شروع ہو چکی ہے ،مری ٹو کہلانے والی خوشاب کی وادی سون نے بھی برف کی چادر اوڑ ھ لی ہے ۔

مظفر آباد میں برفباری سے وادی نیلم اور وادی لیپہ کا زمینی رابطع منقطع ہو چکا ہے ، وادی گریس تاوبٹ کی مین شاہراہ بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خیبر پختونخوا   میں  ایکسٹریم کولڈ موسمی ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے ،ضلع مہمند میں برف پڑنے کا سلسلہ جاری تاحال جاری ہے ۔

نتھیا گلی میں رات گئے ہلکی برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے   سیاحوں کو  غیر ضروری  سفر سے اجتناب  کی ہدایت کردی ہے ،کراچی میں بھی سردی کی نئی لہر شروع ہو چکی ہے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ 7 سالوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائیگا ،پار10 سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ۔

لاہور میں بارش نے دھند کی چھٹی کرا دی ،بالائی علاقوں میں آج بھی بادل برسیں گے اور برف باری کا بھی واضح امکان ہے ،سندھ اور بلوچستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،موسم سر د اور خشک رہے گا ۔


ای پیپر