اپوزیشن کا مقصد ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے، وزیراطلاعات شبلی فراز
28 دسمبر 2020 (18:06) 2020-12-28

اسلام آباد:وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کا مقصد ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے،یہ صرف ایک ہی فارمولے پر عملدرآمد کر رہے ہیں،ان کا فارمولہ یہی ہے میرا خاندان اور میری دولت،ایسی تجاویز دے رہے ہیں حکومت کو غیر جمہوری طریقےسے ہٹایاجائے،یہ چاہتے ہیں کیسز میں انہیں آسانیاں ملیں،لیکن ایک بات واضح ہے کہ ان کو اب این آر او نہیں ملنے والا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی وزرا نے اپوزیشین کا پول کھولتے ہوئے کہا اپوزیشن کے جلسے جلوسوں میں صرف ایک ہی بات ہو رہی ہے یہ لوگ غیر جمہوری طریقے سے حکومت کو گرانا چاہتے ہیں ،یہ لوگ ملک میں افرا تفری پیدا کرنا چاہتے ہیں ،وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید کی گئی،اپوزیشن کے جلسے میں  بلوچستان کےشہدا سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا گیا،یہ چاہتے ہیں کیسز میں انہیں آسانیاں ملیں،انہوں نے ان لوگوں پر واضح کرنا چاہتاہوں کہ جب بھی کوئی بات ہوگئی سب سے موزوں پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے،شبلی فراز نے کہا پارلیمنٹ میں صر ف ان لوگوں سے بات چیت ہو گی جو رکن پارلیمنٹ ہیں ،مریم نواز اور فضل الرحمن کا پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔

فیصل واو ڈا کا کہنا تھا مریم نواز کی بیماری ان کے دماغ تک پہنچ چکی ہے،مریم نواز پہلے یہ بتائیں ان کی پارٹی کے لوگ استعفے کب دیں گے،گڑھی خدابخش میں ہونےو الی باتوں کا جواب دینا ضروری ہے، انہوں نے کہا بڑی حیران کن بات ہے اپوزیشن لیڈر ان کا چچا ہے استعفے مریم نواز مانگ رہی ہیں ،جو لوگ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں ان کا کیا قصور ہے،کیا وہ پیدا ہی غلام ہوئے آگے بھی غلامی میں ہی رہیں گے،کہتے ہیں الیکشن چوری ہوئے ،اگر الیکشن چوری ہوئے تھے تو الیکشن کمیشن ایک پلیٹ فارم ہے وہاں کیوں نہیں گئے ۔

فیصل واوڈا نے نواز شریف سے متعلق بڑی خبر دیتے ہوئے کہا اگرپرویز مشرف ملک واپس نہیں آسکتے تو نواز شریف بھی ملک واپس نہیں آئینگے کیوں کہ پرویز مشرف پر پاکستان کے دروازے بند ہیں تو نواز شریف پر بھی پاکستان کے دروازے بندہیں ،نواز شریف کے دور میں ہی پرویز مشرف باہر گیا تھا ،انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی ماموں بنایا،آصف زرداری نے کل پی ڈی ایم کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا،مریم نواز نےا قتدار کی ہوس میں رونا دھونا مچا رکھا ہے،مریم نواز نالائق خاتون ہیں جنہیں کئی کالجز سے باہر نکالا گیا،یہ دنیا کے پہلے بچے ہیں جو اپنی پہلی نوکری وزیر اعظم کی کرنا چاہتے ہیں ۔


ای پیپر