New Development in Senate Election
28 دسمبر 2020 (21:02) 2020-12-28

اسلام آباد : سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بڑی جیت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی ،پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن سے متعلق بڑی پیشگوئی کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت 28 نشستوں کے ساتھ ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی ،جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلزپارٹی سے متعلق اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اُسے سینٹ الیکشن میں اس دفعہ 19 نشستیں ہی مل سکیں گی ،حیران کن طور پر مسلم لیگ ن سب سے کم سیٹیں حاصل کرنے والی تیسری جماعت ہو گی جس کے بارے میں اس بات کی پیشگوئی ہے کہ وہ سینٹ الیکشن میں 18 نشستیں حاصل کر کے تیسری جماعت ہو گی ۔

رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ،سینٹ الیکشن مکمل ہونے کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف کے مجموعی طو ر پر 49 نشستیں ہوگی جبکہ اپوزیشن کے پاس اسکے مقابلے میں 51 سیٹیں موجود ہونگی ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کا 12 نشستوں کے ساتھ چوتھی بڑی پارٹی بننے کا امکان ہے ۔ فاٹا کی 4 نشستوں پر انتخاب نہ ہونے کے باعث ایوان بالا کی نشستیں 100 رہ جائیں گی، انتخابی عمل کے بعد حکومتی اتحاد کے پاس 49 اپوزیشن کے پاس 51 سیٹیں رہنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفرالحق، سینیٹر مشاہد اﷲ خان، وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر شیری رحمن سمیت 52 سینیٹرز 11 مارچ 2021ء کوریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔


ای پیپر