Molana Fazal ur Rehman Big Statement
28 دسمبر 2020 (16:32) 2020-12-28

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قوم کو کمزورکرکےکہا جارہاہے ملک چل رہاہے،یہ ملک کی جڑیں کھوکھلا کرنےکے مترادف ہے،انہوں نے کہا حکومت نا اہل ہو تو اسے رہنے کا حق نہیں ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا پاکستان میں اگلے 2سال میں ترقی کی شرح مزید نیچے جائےگی،ملک میں سالانہ مجموعی ترقی کا تخمینہ صفر سےنیچے چلاگیا ہے،آج پاکستان پوری طرح  جام ہوچکا ہے،انہوں نے کہا  ملک  سب سے پہلےہے،سیاستدان اور دیگربعدمیں ہیں،اسٹیٹ بینک کاکہنا ہےپاکستان کی تاریخ میں معیشت کبھی اتنی نہیں گری جو حال اس وقت ہے ۔

انہوں نے کہا آج دیگر تمام سیاسی پارٹیاں کہہ رہی ہیں کہ مولا نا کا فیصلہ درست تھا جس میں ہم نے کہا اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہیے ،انہوں نے کہا حکومت نےسوالنامہ بھیج کرمیری کردارکشی کرنےکی کوشش کی ہے ۔

واضح رہے اس وقت حکومت اور پی ڈی ایم رہنمائوں میں سیاسی محاذ خوب گرم ہے ،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ممبر پارلیمنٹ نے استعفے ان کے پاس جمع کروا دئیے ہیں ،پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت وقت آنے پر اپنا کارڈ استعمال کر ے گی ۔


ای پیپر