Hareem Shah New Video with Farooq Sattar
28 دسمبر 2020 (21:54) 2020-12-28

کراچی :معروف ٹک ٹاکر گرل حریم شاہ کی ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کیساتھ بنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،فاروق ستار نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ ویڈیو بنی اس وقت حریم شاہ صرف ایک مداح کے طور پر مجھ سے ملی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر گرل حریم شاہ نے جہاں کئی سیاستدانوں اور سماجی شخصیات کو بے نقاب کیا وہیں ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہو ئی ہیں ،حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر فاروق ستار کیساتھ ایک ویڈیو شیئر کر دی جس کے بعد ایم کیو ایم کے سینئر رہنمافاروق ستار کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کیساتھ کہ حریم شاہ ایک سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ ملنے آئی تھیں ،جہاں سوشل میڈیا ٹیم نے کہا کہ محترمہ آپ کیساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپ بنا نا چاہتی ہیں جس کی میں نے اجازت دے دی تھی ،یہ ویڈیو کلپ میری سادگی اور حریم شاہ سے متعلق بے خبری کی وجہ سے ہی بنا حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

فاروق ستار نے ملکی سیاست اور ایم کیو ایم سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم کو بہت محنت کی ضرورت ہے اگر انہوں نے آئندہ الیکشن سے قبل ایسا کچھ نہیں کیا تو یقین کریں اگلے الیکشن میں ایک چیئرمین کا منتخب ہونا بھی مشکل ہو جائیگا ،انہوں نے بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول اگر چاہیں تو مل کر مصطفیٰ کمال ،انیس قائم خانی سے مشترکہ جلسے کی بات کر سکتے ہیں ۔


ای پیپر