Big Statement regarding Nawaz Sharif
28 دسمبر 2020 (19:19) 2020-12-28

لندن :پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد میاں محمد نواز شریف کے پاس 4 آخری آپشن بچ گئے ،نواز شریف کے پاسپورٹ کی مد ت اگلے سال فروری میں ختم ہو رہی ہے جس کے بعد نوازشریف کے صرف چار آپشن بچیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اگلے سال ماہ فروری میں نواز شریف کے پاسپورٹ کے مدت ختم ہورہی ہے جس کے بعد نواز شریف کیلئے لازمی ہوگا کہ انہیں حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا پڑیگا اور اگرنواز شریف نے حکومت پاکستان سے رابطہ نہ کیا تو ان کے پاس چند ایک اہم آپشن بچتی ہیں ،یا تو وہ کسی دوسرے ملک روانہ ہو جائینگے جن میں ایک سعودی عرب اور دوسراقطر سر فہرست ہیں .

دوسری آپشن کے مطابق نواز شریف برطانوی حکومت سے ہی رابطہ کر کے سیاسی پناہ کیلئے درخواست کر سکتے ہیں اور سب سے آخری آپشن کے مطابق نوازشریف پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد وطن واپس تشریف لائینگے اور مقدمات کا سامنا کرینگے ۔

واضح رہے گزشتہ سال سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ سے وزٹ ویزے کیلئے رابطہ کیا تھا جس کی مد ت اگلے سال فروری میں ختم ہو رہی ہے ،نواز شریف نے ویزا کی معیاد بڑھانے کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست دائر کر رکھی ہے جس کے بعد دیکھنا یہ ہے برطانوی حکومت انہیں مزید سہولت فراہم کرتی ہے یا نہیں ؟


ای پیپر