میں نےاسپیکر کو استعفیٰ بھیجا ہی نہیں پھر اْنہیں کہاں سے ملا?سجاد اعوان 
28 دسمبر 2020 (21:12) 2020-12-28

 اسلام آباد :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سجاد اعوان نے کہا ہے کہ اسپیکر کو استعفیٰ بھیجا ہی نہیں پھر انہیں کہاں سے ملا؟۔

ایک انٹرویو کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن قومی سمبلی سجاد اعوان نے کہا کہ میرا استعفیٰ تو میرے پاس ہے، سیٹ پارٹی کی امانت ہے، جب بھی پارٹی استعفیٰ مانگے گی تو پیش کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں سے فرق پڑیگا، حکومت نہیں چل سکے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی اور محمد سجاد کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی تردید کی تھی اور کہا تھاکہ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد نے استعفے پارٹی کے صوبائی صدر کو جمع کرائے تھے۔امیر مقام نے یہ استعفے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو بھجوادئیے ہیں۔


ای پیپر