آئی سی سی کا مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکڈ کا اعلان،کوئی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں
28 دسمبر 2020 (19:04) 2020-12-28

دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم آف دی ڈیکڈ کا اعلان کر دیا جن میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز دہائی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا۔ تینوں ٹیموں میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر آئی سی سی کے خلاف ایک محاذ کھول دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی ٹیم آف دی ڈیکڈ نہیں بلکہ یہ آئی پی ایل ٹیم آف سی ڈیکڈ ہے۔ اور پاکستانی کھلاڑی اس میں شامل اس لیے نہیں ہیں کیونکہ وہ آئی پی ایل نہیں کھیلتے۔

آئی سی سی مین ون ڈے ٹیم آف دی ڈیکڈ: 

آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی کو کپتان مقرر کیا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما،ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، اے بی ڈویلئرز، شکیب الحسن، بین اسٹوکس، مچل اسٹارک، عمران طاہر، لیستھ ملنگا اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈیکڈ:

ٹیسٹ ٹیم  آف دی ڈیکڈ میں کپتان ویرات کوہلی، میں روی چندرن ایشون، الیسٹر کک، بین اسٹوکس، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، ڈیوڈ وارنر، آسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن، کمارا سنگارا اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ڈیکڈ: 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکڈ میں ایم ایس دھونی کپتان، اے بی ڈویلیئرز، راشدخان، لاسیتھ ملنگا، روہت شرما،ویرات کوہلی، جسپریت بمرا، کرس گیل، کیرون پولارڈ، ایرن فنچ اور میکس ویل شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے ویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکڈ کا بھی اعلان کیا ہے جس میں کوئی قومی کرکٹر جگہ نہ بناسکی۔ 


ای پیپر