Maryam Nawaz, Chaudhry Sugar Mill, case, NAB, Asma Nawaz Sharif
28 دسمبر 2020 (15:54) 2020-12-28

لاہور: نیب نے مریم نواز کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسماء نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل تفتیش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسما نواز کو چوہدری شوگر مل سے اس وقت منافع ملتا رہا جب مل کروڑوں روپے نقصان میں جا رہی تھیں ، اسما نواز کے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا ، جب کہ ان کے کوئی بھی ذرائع آمدن نہیں تھے۔

اسما نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں۔ اسما نواز نے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا سورس، آف انکم کچھ نہیں تھا۔

دستاویزات کے مطابق اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزار تھے۔ 1993 میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔


ای پیپر