PM IMRAN KHAN,point fingers,institutions,politics,bearers,democracy
28 دسمبر 2020 (14:31) 2020-12-28

 اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔

ایک ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے اور یہ بہت اہم ہے۔اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور وہ کسی صورت بھی ملک کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔ اداروں کے مضبوط ہونے سے جمہوری عمل مضبوط ہوتا ہے اور اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں پر تنقید کرنے والے پاکستان کیلئے کوئی اچھا کام نہیں کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے مشیر پارلیمانی نے ملاقات  میں عمران خان سے قانونی ٗ آئینی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔بابر اعوان نے اس موقع پر عالمی وبا کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔


ای پیپر