گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شادی 
28 دسمبر 2020 (11:40) 2020-12-28

گلگت :عوامی ورکر پارٹی کے رہنما بابا جان 9 سال تک قید و بند کی صعوبتیں کاٹنے کے بعد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ٗ ان کی شادی کی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی ورکر پارٹی کے عہدیدار بابا جان 9 سال تک قید و بند کی صعوبتیں کاٹتے رہے ہیں۔ انہیں نو سال قبل عوامی ایشوز پر مظاہرے کرنے پر تحویل میں لیا گیا تھا۔ اب ان کی رہائی کے بعد ان کی شادی غذر کے علاقے گچ سے تعلق رکھنے والی ہمت بیگم کیساتھ سرانجام پائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا جان کی شادی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی شادی رہی۔ تقریبات چار دن تک جاری رہیں جبکہ اس میں ملک بھر میں ان کے چاہنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان میں زیادہ تر تعداد ان سے نظریاتی اتفاق رکھنے والے افراد کی تھی جن کا تعلق بھی بابا جان کی طرح سوشلسٹ خیالات سے ہے۔

شادی کی تقریبات بابا جان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں منعقد ہوئیں اور موسم کی سختیاں بھی مہمانوں کی تعداد میں کمی نہ لا سکیں۔


ای پیپر