Second wave, pandemic, lives, patients, country, NCOC, PTI government
28 دسمبر 2020 (11:25) 2020-12-28

لاہور : عالمی وبا کی دوسری لہر ، ملک میں مزید 55 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 929 ہو گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں 39 ہزار 488 فعال کیسز موجود ہیں۔ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 300 سے بڑھ گئی جبکہ 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض وبا کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر مواصلات پنجاب سردار آصف نکئی عالمی وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک وبا سے 8 کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ وبا 17 لاکھ 71 ہزار سے زائد زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے۔

ادھر اردن میں برطانیہ سے آنے والے دو افراد میں نئے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وبا سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہو گا۔


ای پیپر