petrol,diesel,price,increase,from,january
28 دسمبر 2020 (09:38) 2020-12-28

اسلام آباد:حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور قیاس ہے کہ یکم جنوری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 76 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرام) کی طرف سے ایک سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے جس میں عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ یکم جنوری سے 15 جنوری تک کیلئے اوگرام کی سمری میں پٹرولیم مصنوعات میں جو اضافہ مانگا گیا ہے اس کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 76 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں اس وقت پٹرول 103 روپے 97 پیسے فی لیٹر میں میسر ہے جبکہ اضافہ کے بعد یہی قیمت تقریبا 106روپے ہو سکتی ہے۔ عوام پر پہلے ہی مہنگائی کا بوجھ ہے جبکہ اس ممکنہ قیمت پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید اظہار ناراضگی ہو سکتا ہے۔


ای پیپر