لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات: جرنلسٹ پینل کا کلین سویپ
28 دسمبر 2020 (08:50) 2020-12-28

لاہور : پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے فتح حاصل کر لی۔ ارشد انصاری 11 ویں مرتبہ لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے سلمان قریشی نے 901 کے ریکارڈ ووٹ حاصل کرتے ہوئے نائب صدر کے نشست جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2021 ءچیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان کی نگرانی میں لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں جرنلسٹ پینل، فرینڈز پینل اور پروگریسو پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں1939ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔حتمی نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔

صدرکی نشست پرارشد انصاری نے734 و وٹ حاصل کئے اور گیارویں مرتبہ صدمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدواران بابر ڈوگر 588 اورعبدالمجید ساجد نے576 ووٹ حاصل کئے ۔ سینئر نائب صدر کی نشست پرجاوید فاروقی871 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل انصار حسین زاہد 473 ، امجد فاروق کلو 386 اور آصف جیلانی نے91 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدرسلمان قریشی نے901 ریکارڈ ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران میں احسان بھٹی578 اورمیاں افضل نے 303ووٹ حاصل کئے، سیکرٹری کی نشست پرزاہد چوہدری نے کامیابی حاصل کی اور663 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواران رائے حسنین طاہر 611 اور زاہد عابد نے610 ووٹ حاصل کئے ۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرخواجہ نصیر 701ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امیدواران محمد شاہنواز رانا نے 650 ، بلال غوری نے 405 اور شیر افضل بٹ نے87 ووٹ حاصل کئے،فنانس سیکرٹری کی نشست پرزاہد شیروانی نے765 ووٹ حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدواران شکیل سعید 637 اور محمد احمد رضا نے 477 ووٹ لئے۔گورننگ باڈی کی کل 9 نشستوں پر گنتی کاعمل 29 دسمبر کو کیا جائے گا۔


ای پیپر