UN General Assembly, President, Volkan Bozkir, militants attack, Balochistan
28 دسمبر 2020 (08:29) 2020-12-28

نیو یارک: یو این جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت ، اپنی ٹویٹ میں پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے صدر جنرل اسمبلی کے پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بیرونی دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے ، نقصانات کے باوجود دہشتگردی کو شکست دینے کا عزم اٹل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے جوانوں کی شہادت پر افسوس اور اہلحانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حملے میں ہمیشہ سے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ہم پہلے بھی اس حوالے سے پوری دنیا کو ثبوت فراہم کر چکے ہیں لیکن ابھی تک بھارت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں نے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان شہید ہو گئے۔ شہداء میں نائب صوبیدار گلزار ، سپاہی فیصل ، سپاہی عبدالوکیل ، سپاہی زیر زمان ، سپاہی جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن سکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


ای پیپر