بھارتی پولیس کی طرف سے مسلمانوں پر بدترین مظالم
28 دسمبر 2019 (22:13) 2019-12-28

لکھنو: بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، مسلمانوں کو متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی قیمت چکانا ہوگی، بھارتی پولیس افسر کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیووائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔اترپردیش کے پولیس افسر ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا کہتے ہوئے مسلمانوں کو پاکستان جانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

بھارتی پولیس افسر کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیووائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ بھارت میں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان چلے جا اور تم لوگوں کو متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی قیمت چکانا ہوگی۔ بھارتی پولیس افسر نے مظاہرین کو مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا کھاتے ہو اور تعریف کسی اور کی کرتے ہو، پاکستان چلے جا ئونہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔


ای پیپر