ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر بیٹے کیلئے محبت کا اظہار
28 دسمبر 2019 (21:14) 2019-12-28

حیدرآباد:معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرازا نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بیٹے اذہان سے محبت کا شدید اظہار کیا ہے۔ ثانیہ مرزا اکثر اذہان کے ہمراہ گزارے گئے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں ۔

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کھلونوں کے گردبیٹھے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر واپس آتی ہوں تو وہ مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک پیار بھرا طویل کیپشن لکھا تھا۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔


ای پیپر