اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے: فردوس عاشق
28 دسمبر 2019 (18:05) 2019-12-28

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے،ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں، بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا،پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا،اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔ لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

فردوس عاشق نے لکھا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے،ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں،خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں؟۔


ای پیپر