بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائیگا : وزیر اعظم
28 دسمبر 2019 (17:17) 2019-12-28

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائیگا، بھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں ، تبدیلی کے لیے ہرجگہ پرمزاحمت کا سامنا ہے، اداروں میں اصلاحات پراسٹیٹس کو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹیٹس کو اصلاحات کو سبوتاژکرنے کی کوشش کرے گی، بنگلہ دیش بھی آج پاکستان سے آگے نکل چکا ہے، ترکی اور ملائیشیا نے اصلاحات سے اپنے ممالک کو اوپراٹھایا، اسٹیٹس کونے ہمارے تمام ادارے تباہ کردیے۔   جب بھی حکومت اصلاحات کرتی ہے تو رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں لیکن ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں مزاحمت ملے گی جسے ہم نے برداشت کرنا ہے اور تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ ہماری خوش قسمتی ہے، منصوبے سے ملک کا مستقبل روشن ہے،حکومتیں 5سال پورے کرنے کیلئے آتی ہیں لیکن ہم اصلاحات کیلئے آئے، حکومت اصلاحات کرتی ہے تو رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں لیکن ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں مزاحمت ملے گی جسے ہم نے برداشت کرنا ہے، نظام ٹھیک کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 2019مشکلات کا سال تھا لیکن اب صورتحال بہتر ہے 2020ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا،بیرون ممالک مقیم پاکستانی بہت بڑی طاقت ہیں۔


ای پیپر