Image Source : Facebook

ممکن ہے پیپلز پارٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لے آئے:شیخ رشید
28 دسمبر 2018 (23:48) 2018-12-28

اسلام آباد: وفاقی وزیرر یلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آصف علی زرداری نے گنیزبک میں کرپشن کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، آصف علی زرداری اور نواز شریف نے 10سال ملک کو لوٹا ۔ لوگ ڈھول ان کے گلے میں ڈال کر بجائیں گے ،اگرانہوں نے اپنے آپکو ٹارزن بنانے کی کوشش کی تو ان کی دولت بھی نیست و نابود ہوجائے گی۔

عمران خان احتساب کے عمل میں لچک نہیں لائیں گے ، یہ لوگ قانون کے دائرے میں آتے ہی اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہنے لگ گئے ،عمران خان ان کو این آراو نہیں دیں گے ، حکومت کو چوروں اور ڈاکوﺅں کو احتساب کے دائرے میں لانا ہے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی و ی سے گفتگو کررہے تھے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں گند کا ٹوکرا 20کروڑ لوگوں کے سامنے رکھ دیا گیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کی ترقی کو روکااور ہم مزید غربت کی لیکر میں چلے گئے۔ آصف علی زرداری نے گنیزبک میں کرپشن کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے 10سال ملک کو لوٹا ۔ لوگ ڈھول ان کے گلے میں ڈال کر بجائیں گے۔ اگرانہوں نے اپنے آپکو ٹارزن بنانے کی کوشش کی تو ان کی دولت بھی نیست و نابود ہوجائے گی۔

عمران خان احتساب کے عمل میں لچک نہیں لائیں گے۔ یہ لوگ قانون کے دائرے میں آتے ہی اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہنے لگ گئے ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان ان کو این آراو نہیں دیں گے۔ حکومت کو چوروں اور ڈاکوﺅں کو احتساب کے دائرے میں لانا ہے۔ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کردیا ہے۔ بلاول ایک پڑھا لکھا نوجوان ہے لیکن آصف زرداری کے چنگل میں وہ مجھے قبول نہیں ہے۔ بھٹو خاندان پر جو گزر رہی ہے بلاول بھٹو بھولا ہے ۔

عمران خان کے فیصلے کا احترام ہے ورنہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں چلا جاﺅں اور چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوجاﺅں۔ انہوں نے کہا کہ پی ای سی کے معاملے پر عمران خان چاہتے تھے کہ بات آگے چلے وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ آگے چلے عمران کیلئے دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔ شہباز شریف این آر او تلاش کررہے ہیں۔ مراد علی شاہ میں تھوڑی بھی غیرت ہوتو مستعفی ہوجائیں ۔ اگر ان میں غیر ت ہوتو یہ خود کشیاں کرلیں۔ ایسی جی آئی ٹی پہلے نہیں بنی اور نہ ہی اتنا بڑا کچرا پہلے کبھی نکلا ہے۔ ممکن ہے پیپلز پارٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لے آئے۔


ای پیپر