Source : Facebook

ہم پی ٹی آئی کی خام خیالی کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے،بختاور بھٹو زرداری
28 دسمبر 2018 (23:26) 2018-12-28

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ہنگا مہ خیز خطاب کر کے’ طلبل جنگ‘بجا دیا جس کے بعد اب ان کی بہن نے بھی سوشل میڈ یا پر حکومت کے خلاف’اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی خام خیالی کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی سندھ کی گیس اور زمین پر قبضہ کرنے دینگے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ہمارے رہنماﺅں اور وزرا کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے پی ٹی آئی حکومت اس خام خیالی کا شکار ہے کہ وہ سندھ پر حکومت کریگی لیکن میں انہیں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ حالیہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی سندھ میں تیسری پوزیشن تھی.

سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی خام خیالی کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی سندھ کی گیس اور زمین پر قبضہ کرنے دینگے۔


ای پیپر