Image Source : Cricinfo

ناقص بیٹنگ کے بعد ناقص فیلڈنگ،سینچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام
28 دسمبر 2018 (20:57) 2018-12-28

سنچورین: ناقص بیٹنگ کے بعد ناقص فیلڈنگ،سینچورین ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نام ، سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 149رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ نے 63 اور ڈین ایلگرز نے 50 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی،وپنر ایلگر نے 50 رنز بنائے، مارکرم صفر، بریون 10 اور ڈوپلیسی صفر پر آﺅٹ ہوئے،قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں حسن علی، شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جنوبی افریقی باو¿لر ڈوان اولیویئر کو میچ میں 11وکٹیں پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پروٹیز کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مارکرم کو کھاتہ کھولے بغیر حسن علی نے پوویلین واپس بھیج دیا ، فخر زمان نے8رنز پر ہاشم آملا کا کیچ ڈراپ کیا جبکہ تھر ڈ امپائر نے اظہر علی کی جانب سے 4رنز پر ڈین ایلگر کا پکڑا گیا کیچ ناٹ آﺅٹ قرار دیا جس کا فائدہ اٹھا تے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 119رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ایلگر شان مسعود کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ،ڈی برائن10رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آﺅٹ ہوئے ،پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ 63 اور باووما 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 181 اور دوسری میں 190 رنز بنائے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز بناسکی تھی۔ ٹیسٹ کا پہلا اور دوسرا دن بولرز کے نام رہا اور دونوں دن 15،15 وکٹیں گریں۔ ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائیگا ،جنوبی افریقی باو¿لر ڈوان اولیویئر کو میچ میں 11وکٹیں پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


ای پیپر