نئے سا ل کا تحفہ تیار ،پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا امکان
کیپشن:   Source : Facebook
28 دسمبر 2018 (19:22) 2018-12-28

حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کی تیاری کر لی ،اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کی کمی کا امکان ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ،پٹرول کی قیمت میں 9روپے تک کی کمی کا امکا ن ہے ،اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے جس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ  وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد  کرے گی۔


ای پیپر