دوسری جنگ عظیم کا امریکی فوجی 112 سال کی عمر میں انتقال کر گیا
28 دسمبر 2018 (19:00) 2018-12-28

نیویارک: دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے سابق فوجی اور امریکا کے معمر ترین شخص رچڈ اوورٹن 112سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔امریکا کے معمر ترین شخصیت کا اعزاز رکھنے والے رچڈ اوورٹن کا اانتقال گزشتہ شام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ان کی فیملی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رچڈ اوورٹن نمونیہ کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ٹیکساس کے رہائشی رچڈ اوورٹن کو امریکی حکومت کی جانب سے اعزازات بھی دیئے گئے۔ان پر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی تھیں۔

ٹیکساس کی حکومت نے انہیں زبردست کراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رچڈ کے لوگوں سے رحمانہ سلوک لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا، ان کا ہماری زندگیوں میں شامل ہونا اعزاز کی بات تھی۔ہم رچڈ کی خدمات کی قیمت کبھی بھی چکا نہیں پائیں گے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


ای پیپر