میرے بلاول کو میرے خلاف استعمال کیا تو مجھے دکھ ہو گا : شیخ رشید
28 دسمبر 2018 (18:42) 2018-12-28

لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائل پارک کیس میں چیف جسٹس نے قبضہ فورگوسن کمپنی کو دیا ،چیف جسٹس نے اپنے دور میں کرپشن کے تمام کیسز کا فیصلہ کیا ، لوگ جلدی اور سستا انصاف چاہتے ہیں، مراد علی شاہ کو مستعفی ہونا چاہیے، آصف علی زرداری کا دوسرا گھر جیل ہے اور اس نے کریمنولوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائل پارک کے کیس میں چیف جسٹس نے قبضہ فورگوسن کمپنی کو دیا ہے،2ارب روپے ہم نے بزنس ٹرین والوں سے لینے ہیں، ریلوے 28سال بعد دوبارہ زندہ ہوئی ہے، چیف جسٹس نے اپنے دور میں کرپشن کے تمام کیسز کا فیصلہ کیا ، لوگ جلدی اور سستا انصاف چاہتے ہیں، مراد علی شاہ کو مستعفی ہونا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  سارے پاکستان کے کریمینل لوگوں سے آصف زرداری کے رابطے ہیں، آصف زرداری نے اگر میرے بلاول کو میرے خلاف استعمال کیا تو مجھے دکھ ہو گا، جس کسی کا نام احتساب لسٹ میں ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، عمران خان کو جس حالت میں اقتدار ملا ہے وہ کسی امتحان سے کم نہیں ہے، عمران خان اگر قانون اور آئین کے تحت ان لوگوں کو اپنی جگہ نہ پہنچاتا تو لوگوں کو گلہ رہتا کہ عمران خان نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،نواز شریف نے میرے ورکروں کو پتہ ہی نہیں چلا دھوکے سے بلا کر استعمال کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کا دوسرا گھر جیل ہے اور اس نے کریمنولوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، سارے پاکستان کے کریمینل لوگوں سے آصف زرداری کے رابطے ہیں، جب وہ جیل میں تھا اس نے بڑے پلین سے پورے پاکستان کے کریمنلوں سے رابطے میں رہتا تھا، آصف زرداری نے اگر میرے بلاول کو میرے خلاف استعمال کیا تو مجھے دکھ ہو گا، جس کسی کا نام احتساب لسٹ میں ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، کوئی پی ٹی آئی والا بھی احتساب کی زد میں آتا ہے تو ضرور کاروائی ہو نی چاہیے، عمران خان کو جس حالت میں اقتدار ملا ہے وہ کسی امتحان سے کم نہیں ہے، عمران خان اگر قانون اور آئین کے تحت ان لوگوں کو اپنی جگہ نہ پہنچاتا تو لوگوں کو گلہ رہتا کہ عمران خان نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،نواز شریف نے میرے ورکروں کو پتہ ہی نہیں چلا دھوکے سے بلا کر استعمال کیا ۔


ای پیپر