منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف عمران خان نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن:   Source : Facebook
28 دسمبر 2018 (18:14) 2018-12-28

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے دوٹوک اعلان کر دیا,ان کا کہنا تھا  ڈالر کی سمگلنگ کرنے والے اپنے دن گننا شروع کر دیں ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی ہونے جا رہی ہے ۔

عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہا ہوں ،ہماری حکومت منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کریگی ،ایسے لوگوں سے کسی قسم کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ،انہوں نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف تاریخی ایکشن لیا جا رہا ہے ، ملک میں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ،ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے جس کا ہماری حکومت ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ۔

آئی ایم ایف کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے کسی قسم کی کوئی ڈکٹیشن نہیں لیتے اور نہ ہی لینگے ،ڈالر کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی ہمیں ضرورت نہیں ، منی بجٹ عوام دشمن نہیں عوام دوست ہوگا ،جس میں کاروباری مقاصد حاصل کیے جائینگے .

عمران خان نے کہا کہ بہت جلد ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاﺅ پروگرام لیکر آ رہے ہیں ،ایف اے ٹی ایف کے تمام اقدامات پاکستان کے حق میں ہیں ،ایف اے ٹی ایف مسلح گروپوں کا خاتمہ چاہتا ہے جس کیلئے نیشنل ایکشن پلان میں مسلح گروپوں کیلئے ٹاسک فورس کا پہلے سے مطالبہ ہے ،دوست ممالک کی بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا امریکہ اور بھارت جیسے ممالک سے بھی اب ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔

عمران خان نے کہا ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہو گا ،قومی وقار کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مذاق اڑاتے ہیں ،ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا ،سابقہ حکومتیں معیشت کی بہتری کیلئے شارٹ کٹ ڈھونڈتی رہیں ،ان لوگوں نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے قرضے لیے جو اشرافیہ خود کھا پی گئی ۔


ای پیپر