Source : Twitter

تحریک انصاف بہت جلد سندھ میں اپنی حکومت بنائے گی :رہنما تحریک انصاف
28 دسمبر 2018 (17:19) 2018-12-28

کراچی :پی ٹی آئی رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے بعد سندھ حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،انہوں نے کہا بہت جلد تحریک انصاف صوبہ سندھ میں بھی اپنی حکومت بنائے گی ۔

تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے اپوزیشن جماعتوں کے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین حکومت میٹنگزمیں شامل نہیں ہوتے ہمیں تو وہ اپنے گھر میں نظر آتے ہیں اور اگر کسی کو ان سے کوئی مسئلہ ہے تو عدالت میں ثبوت لیکر جائیں ،علیمہ خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن کبھی حکومت کا حصہ نہیں رہیں اور نہ ہی ہیں ان کا معاملہ عدالتیں دیکھ رہی ہیں جس میں ہماری حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہے ۔

سندھ حکومت کیلئے طبل جنگ بجاتے ہوئے اعلان بھی کیا کہ بہت جلد سندھ میں ہماری حکومت ہو گی ،جن لوگوں نے صوبے کو لوٹا ان کا خاتمہ کرینگے ،ہم ان لوگوں کا 5سال تک انتظار نہیں کر سکتے ،سندھ کے رہنما پریشان نہ ہوں پی ٹی آئی انہیں ریلیف فراہم کریگی ۔


ای پیپر