Source : Neo TV

لوگوں کو جوڑنے سے ہی ملک مضبوط ہو گا :آصف زرداری
28 دسمبر 2018 (17:01) 2018-12-28

گھوٹکی :جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد زرداری نے جارحانہ انداز اپنا لیا ہے ،جس میں اب وہ کھلے عام جلسوں میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا کہہ چکے ہیں ،گھوٹکی جلسے میں خطاب کے دوران ایک دفعہ پھر آصف زرداری نے اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو گونگے ،بہرے اور اندھوں کے خطاب سے نواز دیا ،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گونگے ،بہرے اور اندھے لوگ بیٹھے ہیں ۔

آصف زرداری نے کہا کسی چیز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،یہ بات نکلے گی تو دو ر تک جائے گی ،صوبوں کو اب ان کا حق نہیں دیا جاتا ،اسلام آباد میں بیٹھے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی کمائیاں خود کھا جاتے ہیں ،یہ صرف پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ہمیشہ روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا ،ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو حق دینے سے کامیابی ملتی ہے ،لوگوں کو جوڑنے سے ملک مضبوط ہو گا ،18ویں ترمیم لاکر کیا ہم نے غلط کیا ؟اس ترمیم سے قدرتی وسائل کا حق صوبوں کو لیکر دیا .

کارکنوں سے خطاب میں زرداری نے کہا کہ یہ لوگ سندھ کو ہمارے سے چھیننا چاہتے ہیں ،یہ دوبارہ کوشش کر لیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،ہم نے اپوزیشن میں رہ کر بھی بہت کچھ پایا ہے ،انہوں نے پارٹی ورکروں کو واضح پیغام دیا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہم ان تمام قوتوں کو پہلے کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور ٹھپے سے ان کو شکست دینگے ۔


ای پیپر