علی رضا عابدی کے قتل میں میں اہم پیش رفت ،ملزم کہاںسے گرفتار ہوئے ؟
28 دسمبر 2018 (16:43) 2018-12-28

کراچی :کراچی پولیس نے ملزم کو ائیر پورٹ سے فرار ہوتے گرفتار کر لیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزموں کی شنا خت کر لی ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ،جس میں پولیس نے ملزموں کی شناخت کرتے ہوئے ایک ملزم کو ائیر پورٹ سے فرار ہوتے گرفتار کر لیا ،حراست میں لیے جانے والے ملزم نے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر مزید تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونیوالے یہ چاروں افراد کسی نہ کسی طرح علی رضا عابدی کے قتل سے منسلک ہیں، زیر حراست تمام افراد سے تفتیش جاری ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنےوالےادارے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تکنیکی مدد سے واضح کر کے ملزمان تک پہنچے ہیں.

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے ملزمان کے چہرےشناخت کرلیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس بورپستول سے دس دسمبر کو لیاقت آباد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا، اسی پستول سے علی رضا عابدی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


ای پیپر