file photo

جاپان کے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
28 اگست 2020 (15:13) 2020-08-28

ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم نے بیماری کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شینزو آبے کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے کاروبار حکومت متاثر ہو، 65 سالہ شینزو آبے طویل مدت سے بڑی آنت کی بیماری میں مبتلا ہے، جس کے باعث دن بدن ان کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے۔

وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ان کی جماعت کے اندر نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔ اس انتخاب کے بعد ایک پارلیمانی انتخاب ہوگا جس میں نیا وزیرِ اعظم منتخب کیا جائے گا۔ جیتنے والا شخص ستمبر 2021 تک وزیرِ اعظم آبے کی مدت کے اختتام تک اس عہدے پر رہے گا۔


ای پیپر