file photo

کورونا کیخلاف بہترین حکمت عملی پر عالمی میڈیا بھی عمران خان کا معترف
28 اگست 2020 (10:22) 2020-08-28

اسلام آباد: کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی پر عالمی میڈیا بھی وزیراعظم عمران خان کا معترف۔ خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا پر قابو پانے کی اسٹریٹجی کامیاب رہی۔

اخبار کے مطابق، پاکستان نے کسی بھی ملک کے مقابلے میں کورونا پر قابو پانے میں سب سے بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔ ہمسایہ ممالک کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔ لوگوں کی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کے طویل مدتی لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ اور سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی بھی تعریف کی گئی۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ کاروباری سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند نہ کرنے کے نتیجے میں معیشت گراوٹ سے نکل کر دوبارہ بہتری کی طرف چل پڑی ہے۔


ای پیپر