برطانوی وزیرِ اعظم کا پارلیمنٹ سیشن معطل کرنے کا مطالبہ
کیپشن:   Image Source : Twitter سورس:   
28 اگست 2019 (21:45) 2019-08-28

لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے 11 ستمبر سے شروع ہونے والے برطانوی پارلیمنٹ کے سیشن کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ پارلیمنٹ سے اپنا خطاب 14 اکتوبر تک موخر کر دیں۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے سیشن کو بریگزٹ کے معاملے سے جوڑنے کے دعوے کو غلط قرار دے دیا۔بورس جانسن نے کہا کہ 14 اکتوبر کے بعد بھی ارکانِ پارلیمنٹ کے پاس معاملے پر بحث کے لیے کافی وقت ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ ممکنہ طور پر 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوسکتا ہے۔


ای پیپر