وزیراعظم کا فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ
28 اگست 2019 (21:12) 2019-08-28

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اورکہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے منافی ہیں جس کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ,مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشمیری مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی جا رہی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں فرانسیسی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت بدلنے کے متعلق بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے منافی ہیں جس کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشمیری مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی جا رہی ہے ۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارادا آگاہ کیا جسے انہوں نے سراہا اور دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن کےلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


ای پیپر