’کشمیر بنے گا پاکستان “یوم دفاع کا حصہ ہونگی :ڈی جی آئی ایس پی آر
28 اگست 2019 (19:34) 2019-08-28

راولپنڈی: اس بار ” کشمیر بنے گا پاکستان“ڈی جی آئی ایس پی آر کے اعلان نے بھارت کے ہوش اُڑا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے یوم شہداو دفاع منانے سے متعلق تقریب کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار ” کشمیر بنے گا پاکستان“یوم دفاع کا حصہ ہونگی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میںیوم شہدا و دفاع 2019سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں میجر جنرل آصف غفور نے تقریب کے فارمیٹ سے آگاہ کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے،میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہوں گی، یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاو¿نیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ’ کشمیر بنے گا پاکستان‘ تقریبات کا حصہ ہو گا،میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے اعلان کردہ ’ کشمیر آور‘ کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق 12 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔

جمعے کو 12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا، پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہ اکٹھی ہوگی، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔


ای پیپر