ٹیکس ادا کرنے والا فارن اکائونٹ کھول سکتا ہے : شبر زیدی
28 اگست 2019 (17:49) 2019-08-28

کراچی: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں ، ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکان وٹ کھول سکتا ہے ، لوگوں میں شعور آگیا ہے کہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے،جوبھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کی پکی رسیدحاصل کرے،لوگوں میں شعور آگیا ہے کہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سیمینار سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ملکی معاشی صورتحال سے ہمیں نمٹنا ہوگا۔ ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکانٹ کھول سکتا ہے، 120ارب ڈالرکی خطیررقم بیرون ملک غیرقانونی رکھی گئی ہے، ٹیکس ادا کرنیوالوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے۔

شبرزیدی نے کہا جوبھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے اس کی پکی رسیدحاصل کرے، بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے، سیلزٹیکس بنیای طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے۔جو ٹیکس اداکرکربیرون ملک جاتے ہیں ان کوآسانیاں دی جائیں، ماضی میں درست سمت میں کام نہیں ہورہا تھا ، اب منظم اوردرست سمت میں کام شروع ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا بھارت میں کوآپریٹ ٹیکس ادائیگی پاکستان سے20گناتک زیادہ ہے، لوگوں میں شعور آگیا ہیکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔گذشتہ روز چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے سیلز ٹیکس گوشواروں کی موثر مانیٹرنگ کے لئے سافٹ ویئر کا افتتاح کیا تھا ، جس کا مقصد ٹیکس گزاروں پر قابل وصول عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرنا ہے ۔چئیرمین ایف بی آر کو ممبر آئی آر آپریشنز مس سیما شکیل نے نئے سافٹ وئیر ایپلیکیشن کے کام کا طریقہ کار کا عملی مشاہدہ کرایا، اس سافٹ وئیر کی بدولت ٹیکس ریفنڈ واجبات کی تیز تر پراسیسنگ بھی ممکن ہو گی ۔


ای پیپر