شاہد آفریدی کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایل او سی جانے کا اعلان
28 اگست 2019 (17:40) 2019-08-28

کراچی:سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کردیا جبکہ آفریدی نے وزیراعظم کی کال پرجمعہ کو مزار قائد آمد کا اعلان بھی کیا ہے ۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں بوم بوم آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کے ستائے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد ایل او سی جانے کا اعلان کردیا۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعے کو دن 12بجے مزارِ قائد جاﺅں گا۔

کراچی والے بھی مجھے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جوائن کریں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 6ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر بھی جاﺅں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایل او سی کا دورہ کیا تھا۔


ای پیپر